18 جنوری 2014 - 20:30
حزب اللہ کی حمایت ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن "حسن آصفری" نے کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی حمایت، تھران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن "حسن آصفری" نے کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی حمایت، تھران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے اور ایران ، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسن آصفری نے حال ہی میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر خارجہ نے حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ لبنان میں امن اور استحکام قائم کی جا سکے .آصفری نے مزید کہا کہ ظریف نے اپنے پانچ ممالک کے موجودہ دورے کے دوران شدت پسندی کے خلاف جنگ اور علاقائی اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا . ایران کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ حساس حالات میں ہونے والی وزیر خارجہ کے لبنان، عراق، اردن ، شام اور روس کا دورہ بہت ہی فائدہ مند رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲